شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتربت، مند اپسار ندی سے ملنے والے لاش کی شناخت مغوی...

تربت، مند اپسار ندی سے ملنے والے لاش کی شناخت مغوی شخص کے طورپر ہوگیا ، آپسر فائرنگ ایک شخص زخمی ،سوراب میں ایک شخص قتل

کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند اپسار ندی سے گزشتہ شب برآمد ہونے والی نامعلوم شخص کے لاش کی شناخت اسماعیل ولد نذیر ساکن کہنک کے نام سے کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جلال آباد اور تلمب کے درمیانی مقام پر واقع اپسار ندی میں ایک لاش گزشتہ رات مقامی افراد کو نظر آئی تھی جسے آج (پیر) کی صبح پولیس نے مقامی لوگوں کے ہمراہ نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مقتول اسماعیل کو تقریباً بیس روز قبل بودیگ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ گزشتہ شب اس کی گولیوں سے چھلنی لاش ندی کے قریب سے برآمد ہوئی ہے ۔

علاوہ ازیں تربت آپسر میں کوہ مراد کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سعید احمد ولد صوالی نامی شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق وہ اپنے زرنج سائیکل سے آپسر جارہا تھا جنہیں راستے ہی میں کوہ مراد کے نزدیک فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے پیٹ اور پاؤں پر گولیاں لگیں ہیں، تاہم خوش قسمتی سے ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔
دریں اثناء سوراب کے علاقے چھڈ بودلا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نبی بخش ولد کالو خان نامی شخص ھلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ پیر کے روز پیش آیا، مقتول کی عمر تقریباً 48 سال ہے ۔ لاش کو سول ہسپتال سوراب منتقل کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعہ پرانے قبائلی تنازعے کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز