تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوشک ملک آباد میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شریف زاکر کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شریف زاکر کا شمار تربت کے معروف سماجی شخصیات میں ہوتا ہے وہ کئی سالوں سے علمی میدان میں کافی متحرک ہوکر ساچان گرائمر اسکول کے نام سے پرائیویٹ اسکول چلارہے ہیں۔
شریف زاکر کی رہائش گاہ واقع سنگانی سر میں گذشتہ روز بم پھینکا گیا اور فائرنگ کی گئی جب کہ کچھ روز قبل شہر کے اندر ان کے کم سن بیٹے کامل شریف اور ایک قریبی رشتہ دار اغوا کیے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں۔