تربت (ہمگام نیوز) ہوشاب زیرو پوائنٹ پر سی پیک شاہراہ میں زمان جان اور عبدالحسن کو. منظر عام پر نہ. لانے کے خلاف جاری دھرنے پر آج صبح ایک مشتعل شخص نے ٹرک گاڈی چڑھائی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان(جہانزیب بلوچ سکنہ بالگتر) شدید زخمی ہوگیا۔
مظاہرین نے اس نی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ گاڑی چڑھانے کے سبب نوجوان کے دونوں پیر شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ان کے جسم پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔
زمان جان اور ابوالحسن کو 16 دسمبر میں ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین کے کہنے پر ان کے حوالے کیا گیا تھا ان کے ساتھ الطاف نامی ایک نوجوان بھی تھا جنہیں بعد میں رہا کیا گیا۔ زمان جان اور ابوالحسن کی گرفتاری بد نام زمانہ فورس سی ٹی ڈی کے زریعے یکم جنوری کو قلعہ عبداللہ سے ظاہر کرتے ہوئے ان پر مسلح تنظیم بی ایل ایف سے منسلک ہونے کا دعوی کیا گیا تاہم فیملی نے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے سی پیک شاہراہ پر اپنا دھرنا جاری رکھا۔ فیملی نے ان دونوں کو منظر عام پر لانے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔