تربت(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اینٹی نارکوٹکس فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شاہ پور ہوٹل سے ملحق گلی میں پرانا ایجوکیشن آفس کی دیوار کے قریب نامعلوم مسلح
کے فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا. جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اشراق سکنہ صوابی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت عرفان سکنہ سیالکوٹ کے نام سے ہوئی ہے یہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکار تھے-
ایس ایس پی کیچ بہرام خان مندوخیل، ڈی ایس پی لال جان بلوچ، ایس ایچ او کہدہ شیر جان، تحصیلدار تربت شیر جان دشتی سمیت دیگر پولیس اہلکار ہسپتال پہنچ گئے، پولیس کی جانب سے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے.