جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںتربت:یونین کونسل کے چیئرمین فائرنگ سے ہلاک،ایک اغواء

تربت:یونین کونسل کے چیئرمین فائرنگ سے ہلاک،ایک اغواء

تربت (ہمگام نیو) یونین کونسل خیر آباد کے چیئرمین مسلح افراد کی فائرنگ سے جان بحق، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ضلع کونسل کیچ کے یوسی خیر آباد میں ہوٹل میں بیٹھے ہوئے یونین کونسل کے چیئرمین حلیم احمد بابو کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا، قتل کا یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ماسٹر نزیر احمد ولد پیر محمد سکنہ خیر آبادبھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی
جبکہ چمن سے نامعلوم افراد نے ڈاکٹر کو اغواء کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے نامعلوم افراد ریلوے ہسپتال سے ڈاکٹر غلام محمد کو اغواء کر کے لے گئے مغوی ڈاکٹر کا تعلق صوبہ پنجا ب سے بتایا جا تاہے اور وہ چمن ریلوے ہسپتال میں ڈیوٹی دے رہے تھے ۔ مقامی انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی ڈاکٹر کی تلاش شرو ع کردی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز