شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان تربت کے علاقہ تمپ گومازی میں آج صبح نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے افضل ولد سبزل سکنہ گومازی نامی شخص کو قتل کر دیا. دونوں قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے پولیس تفتیش کررہی ہے۔
اوستہ محمد کی حدود میں ریلوے پھاٹک کے نزدیک بیٹے نے گولی مار کر اپنی سوتیلی ماں کو قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ خاتون کی دوسری شادی کرنے پر پیش آیا ،ملزم کی تلاش جاری ہے۔
علاوہ ازیں ژوب کی سلیازہ ندی سے مزید 3 لڑکیوں کی نعشیں ملی ہیں، لیویز حکام کے مطابق ندی میں بہہ جانے سے جاں بحق خواتین بچوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جو کہ ایک ہی خاندان سے ہے۔
اس طرح زیارت کے علاقے منہ زڑگی ڈیم میں تین لڑکیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دو لڑکیوں کو زندہ نکال کر ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کر دیا گیا، جب کہ تیسری لڑکی کی لاش کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد نکالی گئی۔ زخمی لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ بی بی عقیدہ دختر محمد افضل اور 26 سالہ بی بی نجمہ زوجہ محمد جمیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی لڑکی بی بی روبینہ دختر محمد ہاشم، عمر 22 سال بتائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں گنداخہ تھانے کی حدود میں واقع سم کینال سے ایک نامعلوم پچاس سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، لاش کچھ دن پرانی لگتی ہے جسے مقامی افراد کی اطلاع پر برآمد کر کے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او گنداخہ کے مطابق، خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر پولیس مختلف پہلوں سے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ خاتون کی شناخت اور موت کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
شال کے علاقے قمبرانی روڈ پر کنویں کی کھدائی کے دوران دو افراد پھنس گئے جن میں سے ایک شخص ناصر جاں بحق جبکہ علی نواز زخمی ہوگیا امدادی ٹیموں نے لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں لاش ضروری کارروائی کے بعد روثاءکے حوالے کردی گئی۔
دریں اثناء قلات کے علاقہ نیمرغ میں ایک دکان میں آگ لگنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔


