سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںتربت ،چمن ،نوشکی ماں بیٹے سمیت 4 افراد قتل ،ایک نعش برآمد

تربت ،چمن ،نوشکی ماں بیٹے سمیت 4 افراد قتل ،ایک نعش برآمد

تربت ،نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت تمپ گومازی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حمل ولد واحد نامی نوجوان کو قتل کردیا،قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

دوسری جانب تربت کے نواحی علاقہ جوسک میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں چمن میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق چمن شن تالاب کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کے اپنی بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

دریں اثناء نوشکی غریب آباد بائی پر واقعہ مکان سے محمد یونس سکنہ گوری نوشکی نامی شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد ہواہے ،جسے ضروری کاروائی کیلے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ھلات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز