تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے آبسر میں قابض پاکستانی فوج کی گشتی گاڑی پر بم حملہ ہواہے۔ حملے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات نہ پہنچ سکیں۔
قابض پاکستانی فوج پر ہونے والے حملے کے بعد حواس بال تہ قابض فوج نے عام عوام اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فائرنگ کی زد میں آکر ایک بلوچ نوجوان شہید، خاتون زخمی۔
تفصیلات کے مطابق قابض فوج کو آبسر کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ان کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ قابض پاکستانی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بلوچ نوجوان کی شناخت محمد حیات سکنہ کولواہی بازار آبسر کے نام سے ہوگئی ہے جو کراچی یونیورسٹی میں اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے تھے۔ قابض پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔