تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے آپسر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کل رات کہدہ یوسف محلہ آپسر کے گراؤنڈ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ سے مرنے والے کی شناخت سنگانی سر کے رہائشی مزمل ولد حاجی حاصل کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مزمل کا تعلق کسی سرکاری مسلح گروہ سے بتایا جاتا ہے تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی بھی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔