جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںتربت سے لاپتہ ماں بیٹی بازیاب

تربت سے لاپتہ ماں بیٹی بازیاب

کیچ (ہمگام نیوز) تربت سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والی ماں اور بیٹی بازیاب ہوگئیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ شب رات کی تاریکی میں تین بجے تربت کے نواحی علاقے آپسر کے مقام آسکامی بازار سے پاکستانی فوج اور اسکی خفیہ ایجنسیوں نے ماں بیٹی کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا تھا۔

لاپتہ ہونے والی ماں بیٹی کی شناخت نور خاتون زوجہ گہرام اور حلیمہ بنت گہرام کے ناموں سے ہوئی تھیں تاہم اطلاعات آرہی ہیں کہ انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کی جبراًن گمشدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی زرینہ مری،حبیبہ پیرجان، ماہل بلوچ،نور جہان،بی بی رشیدہ سمیت سینکڑوں بلوچ خواتین پاکستانی فوج اور اداروں کے ہاتھوں گمشدگی کا شکار ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز