اورماڈہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت سے کراچی جانے والی کورولا گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ایک ہلاک دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ایف سی ساوتھ کیچ کے لیفٹیننٹ کرنل اشتیاق احمد ہلاک جبکہ ڈرائیور نواز احمد اور میجر شہباز زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو لیویز فورس نے زخمی حالت میں اورماڈہ ہسپتال منتقل کردیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔