چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںتربت: فائرنگ سے ایک شخص قتل،خاتون زخمی

تربت: فائرنگ سے ایک شخص قتل،خاتون زخمی

کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے گورکوپ میں نامعلوم مسلح موٹرسائکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر علی جان ولد صاحبداد کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی ہے جو مقتول کی بھابی بتائی جاتی ہیں۔

آخری اطلاعات تک مزکروہ واقعے کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز