شال 🙁 ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 3 مارچ 2026 کو رات 3 بجے تربت کے علاقے آبسر، بلوچی بازار میں چھاپہ مار کر 2 کمسن نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت منوار اختر ولد اختر غلام کے نام سے ہوئی ہے، جو بلوچی بازار، آبسر، تربت کے رہائشی ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہیں۔
دوسرے نوجوان کی شناخت مراد امین ولد محمد امین کے نام سے ہوئی ہے، جو بلوچی بازار، آبسر، تربت کے رہائشی ہیں۔ وہ بھی پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہیں۔
دونوں لاپتہ نوجوانوں کے اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ کمسن نوجوانوں منوار اور مراد کی بازیابی کے لیے ان کا ساتھ دیا جائے۔















