چهارشنبه, مارچ 5, 2025
Homeخبریںتربت: میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر راکھ،...

تربت: میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر راکھ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

تربت (ہمگام نیوز رپورٹ)  تمپ کے علاقے میر آباد میں زبیدہ جلال روڈ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں تین پٹرول بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔

ذرائع کے مطابق، آتشزدگی کے باعث ایک کروزر اور ایک ڈاج سمیت تینوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں، جبکہ ان میں سوار ڈرائیورز اور کلینرز کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم، اب تک ہلاکتوں کی حتمی تعداد کی تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں آگ بجھانے کے کوئی وسائل موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں اور سوار افراد زندہ بچنے میں ناکام رہے۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیدہ جلال روڈ کی خستہ حالی اس سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز