جمعه, فبروري 21, 2025
Homeخبریںتربت میں جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ کا احتجاج، ڈی بلوچ...

تربت میں جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ کا احتجاج، ڈی بلوچ پوائنٹ پر M8 شاہراہ بند

تربت (ہمگام نیوز) جبری گمشدگی کے شکار لاپتہ شخص شاہ جہان کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے ایک بار پھر ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے M8 شاہراہ کو بند کر دیا، یہ اقدام انتظامیہ کی جانب سے دی گئی مہلت کے ختم ہونے کے بعد کیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی احتجاج کیا تھا اور انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ شاہ جہان جلد بازیاب ہوں گے۔ تاہم، مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود ان کی بازیابی عمل میں نہیں آئی۔

مظاہرین کا عزم ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے پیارے کی بازیابی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی۔ اس صورتحال نے علاقائی امن و امان کو متاثر کیا ہے اور انتظامیہ پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز