جمعه, فبروري 21, 2025
Homeخبریںتربت میں شاہ جہان برکت کی بازیابی کے لیے لواحقین کا دھرنا...

تربت میں شاہ جہان برکت کی بازیابی کے لیے لواحقین کا دھرنا تاحال جاری، بازیابی کیلئے کوئی پیشرفت نہ ہو سکی

تربت (ہمگام نیوز) جدگال ڈن پر شاہ جہان برکت کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کا دھرنا جاری ہے۔ 10 فروری 2025 کو برکت کے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے کے بعد، اہل خانہ نے قابض انتظامیہ، پولیس، اور دیگر اداروں سے بار بار رابطہ کیا، مگر کوئی جواب نہ مل سکا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ شاہ جہان برکت کو گزشتہ دو ماہ سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، اور انہیں کسی بھی عدالتی کارروائی میں پیش نہیں کیا جا رہا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اگر برکت کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں منظرعام پر لایا جائے اور عدالت میں پیش کیا جائے۔ دھرنے کے شرکاء نے قابض انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ پرامن احتجاج ان کا آئینی حق ہے، اور کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز