تربت )ہمگام نیوز) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین کی احتجاجی کیمپ شدید گرمی میں بھی ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے پانچ دنوں سے مسلسل جاری، کیمپ میں کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دس لاپتہ افراد کے خاندان دھرنا پر بیٹھے ہیں۔
احتجاجی کیمپ میں بلیدہ سے لاپتہ مسلم عارف کے والد عارف غلام کی طبیعت گرمی کے باعث بگڑ گئی جنہیں طبی امداد دینے کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیاگیا اور طبی امداد دی گئی۔
یاد رہے کہ ضلع کیچ میں شدید گرمی کے باوجود لاپتہ کیے گئے افراد کے اہل خانہ تیسری بار ضلعی انتظامیہ کی آفس کے سامنے کیمپ لگا کر دھرنا دے رہے ہیں اس دوران متعدد مرتبہ خواتین اور بچے گرمی کے سبب ہسپتال منتقل کیے گئے۔