شنبه, جون 14, 2025
Homeخبریںتربت میں نوجوان خاتون نے خودکشی کرلی

تربت میں نوجوان خاتون نے خودکشی کرلی

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 17 سالہ نوجوان خاتون عمیرہ زوجہ اسلم سکنہ سندھ نے آج جمعہ کو گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر سنگانی سر میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

ذرئع کے مطابق خودکشی کا ایک دوسرا واقعہ روان ہفتے کو دیہات میں پیش آیا جہاں علاقائی زرائع کے مطابق ایک خاتون نے گھر میں پھندا اپنے گلے میں ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

Previous article
Next article
آئی آر جی سی کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر امیرا علی حاجی زادہ اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ زاہدان (ہمگام نیوز) آج بروز جمعہ 13 جون کو ایران کے مختلف حصوں میں ایرانی فوجی ڈھانچے پر اسرائیلی فوج کے وسیع اور مربوط حملوں کے تسلسل میں، IRGC ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ ان حملوں میں سے ایک میں مارے گئے۔ امیر علی حاجی زادہ IRGC کے میزائل اور ہتھیاروں کے پروگراموں کی ترقی میں ایک اہم شخصیت تھے اور انہوں نے حالیہ برسوں میں ملک کے اندر عوامی مظاہروں کو دبانے، خطے میں مسلح گروہوں کی حمایت اور پڑوسی ممالک کو دھمکی دینے میں فعال کردار ادا کیا تھا۔ وہ جنوری 2019 میں مسافر طیارے PS752 کو مار گرانے کے ذمہ دار اہم لوگوں میں سے ایک تھا، جس میں 176 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔ آئی آر جی سی کے اس اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت نے ایران کے کمانڈ سٹرکچر اور میزائل طاقت کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اور سیکورٹی اداروں کی اس طرح کے حملوں کو روکنے میں ناکامی ایک بار پھر اس حکومت کے دفاعی ڈھانچے کی اپنی اعلیٰ افواج کی حفاظت میں شدید کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز