سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںتربت میں یوفون ٹاور اور سرویلینس کیمرے تباہ کر دیے: بی ایل...

تربت میں یوفون ٹاور اور سرویلینس کیمرے تباہ کر دیے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے اتوار کے روز تین بج کر بیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فوج کے سرویلینس کیمروں اور موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے انھیں ناکارہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس سبوتاژی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈنک کے مقام پر یہ کیمرے پاکستانی فوج نے جاسوسی کے مقاصد کے لیے نصب کر رکھے تھے۔سرمچاروں نے سرویلنس کیمروں اور ان کے ڈیوائسز کو اس سبوتاژی کارروائی میں ناکارہ بنانے کے بعد موبائل ٹاور کی مشینریز کو بھی فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ سرویلینس کیمرے اور ٹاور 29 جولائی کی رات کو بھی بی ایل ایف کی ایک کارروائی میں سبوتاژ کیے گئے تھے لیکن حملے کے تیسرے دن پاکستانی فوج نے ان کی تعمیر کرکے انھیں دوبارہ فعال کردیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرزمین پر پاکستانی فوج کی تنصیبات بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اہم اہداف میں سے ایک ہیں۔ ان کے خلاف تنظیم کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز