یکشنبه, دسمبر 22, 2024
Homeخبریںتربت: ناصر آباد میں قابض فوج کی جارحیت محمد کریم بلوچ کے...

تربت: ناصر آباد میں قابض فوج کی جارحیت محمد کریم بلوچ کے دو بیٹے اغواء

تربت (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ناصرآباد سے گزشتہ رات محمد کریم واپڈا والے کے گھر پاکستانی فوج نے چھاپہ مار کر جارحیت کی۔

تفصیلات کے مطابق فوج کے اس چھاپے میں محمد کریم کے دو بیٹے معراج اور عمران جبری اغواء کر کے اپنے نامعلوم اذیت خانوں میں منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ رمضان شریف کے دوسرے دن قلات، خاران اور نوشکی سے متصل درمیانی علاقے پارود میں شہید شاہ داد اور شہید احسان بلوچ قابض پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد قابض فوج نے ان کے رشتہ داروں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ معراج کریم اور عمران کریم کا اغواء اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز