کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت آپسر کولوائی بازار میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ظفر ولد منظور شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمی شخص کا تعلق مبینہ طور پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جاتا ہے۔