تربت ( ہمگا نیوز) ضمنی الیکشن کے لیئے مہم چلانے والے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کہدہ اکرم دشتی کا بھائی تین ساتھیوں کے ہمراہ اغواء۔ دشت کرکک سے مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور کیچ3سے ضمنی الیکشن کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی کے بھائی اکبر دشتی کو تین ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ شام اغواء کر کے نامعلو م مقام منتقل کردیا جبکہ بی این پی عوامی کے لیئے مہم چلانے والے دو رہنمائوں میر امام ولد میر ناصر علی رند اور ان کے ایک ساتھی کو بھی مزن بند دشت سے اغواء کیاگیا۔