شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںتربت: ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق ،سوراب سے لاپتہ خاتون...

تربت: ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق ،سوراب سے لاپتہ خاتون کی لاش گھڑے سے برآمد

تربت ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت ڈنک میں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے ،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد رشید سکنہ گوگدان اور دلاور سکنہ جوسک نامی دو افراد موقع پر جانبحق ہو گئے۔

لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ،بعد ازاں ورثا ء کے حوالے کئے گئے ۔

دریں اثناء سوراب سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش مین آر سی ڈی روڈ پر واقع مقامی گیراج کے عقب میں واقع ایک گڑھے سے ملی ہے۔ مقامی پولیس تحقیق کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز