تربت(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوانوں کو 19 روز قبل قابض پاکستانی فورسز نے جبری گُمشدگی کا شکار بنا کر اپنی اذیت گاہوں میں منتقل کردیا ہے۔ جبری گُمشدگی کے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت فیصل ولد علی محمد اور سہیل ولد رفیق سکنہ شہرک تربت کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں قابض پاکستانی فورسز نے 19 روز قبل گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو 19 روز قبل 31 مارچ کی دوپہر فورسز نے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ میں شدت اختیار کرچکا ہے اور لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے ۔


