شنبه, اپریل 19, 2025
Homeخبریںتربت پبلک لائبریری انتظامیہ طلباء کو طے شدہ فیس سے زیادہ لے...

تربت پبلک لائبریری انتظامیہ طلباء کو طے شدہ فیس سے زیادہ لے رہی ہے

کیچ (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام نیوز کے مطابق پبلک لائبریری تربت، جو تربت یونیورسٹی کے زیر انتظام ہے، کے انتظامیہ طلباء کو طے شدہ فیس سے زیادہ لے رہی ہے.

ہمگام نمائندہ کے مطابق تربت پبلک لائبریری کا سالانہ فیس چار سو روپیہ رکھا گیا تھا مگر غریب طلباء کو چھ مہینوں کے اندر فیس دینے کیلئے تنگ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے طلباء پریشانی میں مبتلا ہیں.

علاوہ ازیں طلباء کا کہنا ہے کہ لائبریری بنیادی سہولیات ٹیبل، کرسی، ڈائس، بجلی، پانی اور باتروم سے محروم ہے اور لائبریری انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو دھمکی دی گئی ہے کہ ان مسائل پر کسی نے بھی بات کی تو انہیں لائبریری میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز