دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںتربت پولیس نےبلوچی زبان کے معروف شاعر ارشاد پرواز کو حراست کے...

تربت پولیس نےبلوچی زبان کے معروف شاعر ارشاد پرواز کو حراست کے بعد رہا کردیا

تربت ( ہمگام نیوز )؛سوشل میڈیا پر جاری بلوچی زبان کے معروف شاعر ارشاد پرواز کے ایک پیغام کیمطابق انہیں گزشتہ رات تربت پولیس کی ایک گشتی ٹیم نے اس وقت گھیرے میں لیا جب وہ کسی جنرل اسٹور سے اشیاء خوردونوش کی خریداری میں مصروف تھے اور گاڈی سڑک کے ایک کنارے پر کھڑی تھی مگر اس دوران پولیس کی ٹیم نے آکر اسے حراست میں لیکر تربت سٹی تھانہ منتقل کردیا اور موبائیل فون بھی ان سے چھین لیا جہاں حراست کے بعد تفتیش کرکے اسے بعد میں چھوڑا گیا، کیچ کے سیاسی وسماجی حلقوں نے پولیس کی جانب معزز شہریوں کیساتھ اس طرح کا سلوک روا رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کی مخالفت کی اور کہاکہ پولیس کا رویہ عوام کیساتھ اس طرح رہا تو دور نہیں کہ عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔دوسری جانب پولیس کی جانب اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز