تربت(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اورمنشیات فروشوں کے خلاف چھاپے، 6 ملزمان گرفتار، منشیات واسلحہ برآمد، مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق گرفتارشدگان میں ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے، ایس ایس پی کیچ میر حسین احمدلہڑی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی تربت حاجی عبدالستار رونجھہ کی زیرنگرانی تربت پولیس نے سٹی تھانہ کے ایس ایچ او حکیم دشتی کی قیادت میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے دوران 6 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔
ملزم نسیم ولد غلام قادر ساکن چاہ سر سے 1220گرام چرس ، ملزم اعظم ولد عظیم ساکن شیخانی بازارتربت سے 1028گرام چرس اور ایک ٹی ٹی پستول ، ملزم ایاز ولد پنڈوک ساکن آبسر سے 260گرام چرس برآمدکرلیاگیا۔ رواں ہفتے کے دوران مختلف کاروائیوں میں ملزم عامر ولد وارث ساکن صلالہ بازارتربت سے 300 گرام چرس، ملزم غفار ولد غلام فاروق ساکن سنگانی سر سے 249 گرام چرس اور محمد ولد حسن ساکن سنگانی سرسے 9MM پستول برآمدکرلیاگیا، ملزمان کے خلاف منشیات واسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ، ایس ایچ اوتربت حکیم دشتی نے میڈیا کوبتایاکہ جرائم پیشہ عناصر ومنشیات کے خلاف خصوصی مہم کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گا قانون شکن عناصرکے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت اورنرمی نہیں برتی جائے گی۔