شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںتربت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں اور بچی جانبحق، موقع واردات پر...

تربت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں اور بچی جانبحق، موقع واردات پر ایک ڈاکو عوام نے پکڑ لیا

تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ڈنک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں ماں بچی سمیت قتل کردی گئیں۔

آج سے قریب 2 مہینے قبل دشت سے نقل مکانی کرکے ڈنک میں آنے والے حامد دشتی کے گھر میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کی کوشش لوگوں نے ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے تمام مرد پکنک کیلئے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ رات کے وقت ڈاکوؤں نے گھر میں مرد نہ ہونے کا فائدہ اٹھانی ہوئے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی، مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے ایک خاتون اور 4 سالہ بچی بانک برمش جانبحق ہوگئیں، گھر والوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جس کا تعلق تربت کے علاقے آبسر سے بتایا جارہا ہے۔

پولیس نے تفتیش کے بعد چھاپہ مار کر پہلے سے گرفتار ڈاکو کے 2 ساتھی بھی گرفتار کرلیے، واردات میں استعمال ہونے والا ایک کلاشنکوف اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز