شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتربت گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

تربت گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان تمپ کے علاقے میرآباد میں زبیدہ جلال روڈ کے قریب ایک گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہو اہے ۔ جس کی شناخت قائم علی ولد محمد حیات کے نام سے ہواہے ،جو تمپ کے علاقے آسیا آباد کا رہائشی ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق، لاش سڑک کنارے ایک سنسان مقام پر ملی جس کے جسم پر گولیوں کے متعدد نشانات ہیں۔ لیویز نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
تاہم قتل کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں۔

دوسری جانب بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک عبداللہ ولد نور بخش نامی شخص زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کے بعد زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز