شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتربت گھریلو جھگڑا داماد نے سالے کو قتل ساس اور سسر کو...

تربت گھریلو جھگڑا داماد نے سالے کو قتل ساس اور سسر کو زخمی کردیا

تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت دشت میں گھریلو جھگڑے پر داماد کی فائرنگ، سالا جاں بحق، ساس اور سسر زخمی، ذرائع کے مطابق دشت کے علاقے بگدر میں گھریلو رنجش نے خونی رخ اختیار کرلیا۔ مبینہ مشتعل ملزم داماد آصف ولد درویش نے مبینہ فائرنگ کرکے اپنے سالے عبدالرسول ولد مولابخش کو قتل کر دیا۔ جبکہ گولیاں لگنے سے اسکی ساس بی بی عاشہ اور سسر مولا بخش زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد تحویل میں لے لیئے ہیں۔ ایس پی کیچ کیپٹن زوہیب محسن کی ہدایت پر پولیس نے تحقیقات تیز کرکے ملزم آصف اور انکے ساتھی لیاقت ولد غلام حسین سکنہ گورگ باغ کو بلنگور میں گرفتاری کرکے تھانے میں پابند سلاسل کردیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز