کیچ (ہمگام نیوز) تربت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تربت سلالہ بازار سے قابض پاکستانی فورسز نے تربت یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے لیکچرار کی شناخت بالاچ بالی کے نام سے ہوئی ہے، جو تربت یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ نے بھی واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تعلیمی ادارے کے لیکچرار کا لاپتہ ہونا تشویشناک ہے۔


