سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeانٹرنشنلترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

انقرہ (ہمگام نیوز) ترکیہ اب بھی تباہ کن زلزلوں کی زد میں ہے ملک کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا کہ آج صبح کہرمان مرعش میں 5 ڈگری شدت کا زلزلہ آیا۔

کہرمان مرعش 6 فروری کو آنے والے مہلک زلزلے میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

زلزلہ کہرمان مرعش کے علاقے “اونیکسوبت” میں آج صبح 05:53 پر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کا مرکز 6.95 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

گزشتہ پیر کو ملک کے مشرقی علاقوں، خصوصا ملاطیہ شہر میں بھی 5.7 ڈگری شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے متعدد عمارتیں منہدم ہوئیں، اور دو افراد ہلاک ہوئے۔

زلزلوں کا یہ سلسلہ پچھلے مہینے جنوبی ترکی اور شمالی شام میں آنے والے دوہرے تباہ کن زلزلے کے بعد سامنے آیا ہے، جن کی شدت بالترتیب 7.7 اور 7.6 ریکارڈ کی گئی تھی، اس کے بعد سے متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔

یہ تباہ کن زلزلہ 2000 کے بعد سے دنیا کا پانچواں مہلک ترین زلزلہ ہے۔ اس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے علاوہ، دونوں ممالک میں 50,000 سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز