چهارشنبه, دسمبر 4, 2024
Homeخبریںترکی اور یونان کے تنازعے میں جرمنی غیر جانبدار رہے۔ ترک وزیر...

ترکی اور یونان کے تنازعے میں جرمنی غیر جانبدار رہے۔ ترک وزیر خارجہ

استنبول ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے سہ ملکی تنازعے کی ثالثی کے لیے جرمنی کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ ترکیہ نے جرمنی سے اپنی غیر جانبداری کو بحال رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران ترکیہ، یونان اور قبرص کے درمیان جرمنی کی طرف سے ثالثی کے کردار میں غیر جانبادری برقرار نہ رکھنے کا گلہ کیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا ہے ‘ہم چاہتے ہیں کہ جرمنی مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ ایجیسن کے بارے میں اپنے موقف کے توازن کو برقرار رکھے اور غیر متوازن نہ ہونے دے۔’ وزیر خارجہ ترکیہ نے یہ پریس کانفرنس جرمن وزیر خارجہ ‘اینا لینا بیربوک’ کی موجودگی میں استنبول میں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ‘ایک تیسرے ملک کے طور پر جرمنی کو اشتعال اور پراپیگنڈہ کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔ خصوصا یونان اور یونانی قبرص کی طرفداری میں یہ مناسب نہیں۔’ برلن کو دو فریقں کی بات سننی چاہیے، بجائے اس کے پہلے ہی رائے بنا لے۔’

یہ بھی پڑھیں

فیچرز