استنبول: (ہمگام نیوز) شمالی عراق میں آزادی پسند تنظیم پی کےکے کے 27 ٹھکانوں کو ترک فضائیہ نے نشانہ بنانے کا ترک وزارات دفاع کا دعوی۔

 ترک وزارت  دفاع کے مطابق، ہمارے کسی بھی شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،شمالی عراق کے علاقوں متینہ،حاکورک،غارہ اور قندیل میں دہشتگرد [ آزادی پسند ]تنظیم پی کےکے کی پناہ گاہوں اور خفیہ غاروں سمیت  27 ٹھکانوں کو ہماری فضائیہ نے تباہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی عراق میں جاری پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں پی کے کے  کے حملے میں ایک ترک فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔