یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeانٹرنشنلترکی نے پی کے کے پر فضائیہ حملہ کا دعوی کیا۔

ترکی نے پی کے کے پر فضائیہ حملہ کا دعوی کیا۔

استنبول: (ہمگام نیوز) ترک امور دفاع کا کہنا ہے کہ ،شمالی عراق کے علاقے حاقورق میں پی کےکے کے پانچ جہد کاروں کو ہماری فضائیہ نے ہلاک کر دیا ہے۔

 شمالی عراق کے علاقے حاقورق میں  علیحدگی پسند  تنظیم پی کےکے کے 5 دہشتگردوں(آزادی پسندوں) کو ہلاک کر دیا گیا۔

 ترک امور دفاع نے  سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ  دہشتگردوں( آزادی پسندوں) کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا جاری ہے،شمالی عراق کے علاقے حاقورق میں پی کےکے کے پانچ دہشتگردوں ( آزادی پسندوں ) کو ہماری فضائیہ نے ہلاک کر دیا ہے، اپنی باوقار قوم کو دہشتگردی سے نجات دلوانے کےلیےہمارے آپریشنز پر عزم طریقے سے جاری رہیں گے۔

ترکی نے کرد سرزمین پر قبضہ کیا ہے ۔ جب کرد اپنے قومی آزادی کے لیے جنگ لڑ رے ہیں تو ترکی ان پر طاقت کا استعمال کررہا ہے اور جس طرع ترک فوج نے سلطنت عثمانیہ کے دور میں عربوں کے ساتھ ننگی جارحیت کی لیکن طاقت کے زور پر وہ عربوں کو غلام نہ بنا سکے اسی طرع کرد بھی انکے غلامی سے نجات حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز