ماسکو ( ہمگام نیوز)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ شام میں قیام امن کی کوششوں کے سلسلے میں وہ کافی حد تک امریکا کے منصوبہ جات کی حمایت کرتے ہیں۔ لیکن انہوں نے برہمی کے ساتھ واضح کیا ہے کہ وہ روسی جیٹ طیارے کی تباہی پر ترکی کو معاف نہیں کریں گے۔ آج ماسکو میں اپنے سالانہ خطاب کے دوران پوٹن نے یہ بھی کہا کہ وہ شامی صدر بشار الاسد کے لیے اپنی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ تقریبا چودہ سو صحافیوں کے موجودگی میں پوٹن نے یہ بھی کہا کہ شامی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔