جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںترکی کی طرف سے لیبیا میں لڑائی کیلئے بھیجے جانے والے تین...

ترکی کی طرف سے لیبیا میں لڑائی کیلئے بھیجے جانے والے تین شامی اجرتی جنگجو طرابلس میں مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک

ترکی کی طرف سے لیبیا میں لڑائی کیلئے بھیجے جانے والے تین شامی اجرتی جنگجو طرابلس میں مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک

طرابلس (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق لیبیا میں جہاں ایک طرف قومی وفاق حکومت کی صفوں میں شدید اختلافات سامنے آئی ہیں وہیں دارالحکومت طرابلس میں نیشنل آرمی کے وفادار افراد کی فائرنگ سے  قومی وفاق ملیشیا کو بھی بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

طرابلس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین شامی اجرتی جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ان کی مزید شناخت نہیں‌ کی جا سکی تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ انہیں ترکی نے لیبیا میں لڑائی کے لیے بھرتی کرنے کے بعد طرابلس بھیجا تھا۔

نیشنل آرمی کے میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الدریبی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے شامی جنگجووں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ادھر طرابلس میں حکومت نواز ملیشیا کے الیرموک کیمپ میں زور دار بم دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

ادھر اتوار کے روز لیبی فوج نے مصراتۃ میں قومی وفاق حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا کی وفادار ملیشیائوں‌کی موجودگی پر کڑی تنقید کی تھی۔ فوج کا کہنا تھا کہ مغربی لیبیا میں بدامنی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں گہری تشویش کا باعث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز