شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںترکی کی عسکری کارروائی، 200 کرُدآزادی پسند ہلاک

ترکی کی عسکری کارروائی، 200 کرُدآزادی پسند ہلاک

استنبول( ہمگام نیوز)ترکی کی جانب سے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں شروع کی جانے والی نئی فوجی کارروائی کے نتیجے میں کردستان ورکرز پارٹی کے کم از کم 205 کارکن ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بات ترکی کی دوگان نیوز ایجنسی نے سکیورٹی فورسز کے حوالے سے بتائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 139 عسکریت پسندوں کو صوبہ سِرناک میں ہلاک کیا گیا۔ ترکی نے گزشتہ چار ماہ سے جاری پر تشدد واقعات کے بعد ملک کے چار صوبوں میں اس عسکری کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ اس کارروائی کے لیے ٹینکوں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز