Homeخبریںتفتان بارڈر: چار ماہ سے 400 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، ڈرائیور اور...

تفتان بارڈر: چار ماہ سے 400 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، ڈرائیور اور مالکان شدید معاشی بحران کا شکار

تفتان (ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تفتان بارڈر پر گزشتہ چار ماہ سے تقریباً 400 گاڑیاں پھنس جانے کے باعث مالکان اور ڈرائیور شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے متاثرین کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، جبکہ بارڈر پر طویل قیام کی وجہ سے روزمرہ اخراجات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متاثرین کے مطابق حکام کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر پیش رفت نہیں کی گئی۔ گاڑیوں کی بندش سے نہ صرف ان کا کاروبار اور مال برداری کا نظام متاثر ہوا ہے، بلکہ ڈرائیور اور مالکان مقروض ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں اور ان کے اہل خانہ بھی سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

متاثرہ مالکان اور ڈرائیوروں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور کسٹمز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی فوری کلیئرنس کا حکم دیا جائے تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو سرحدی تجارت اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید ناقابل تلافی نقصان پہنچے گ

ا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز