تفتان ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے شہر تفتان کے گاؤں سرجنگل میں نامعلوم مسلح افراد کی ایک کار گاڑی پر فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہوگیا ـ مزید تفصیلات کے مطابق یاسین عالیزہی نامی بلوچ اپنے گاڑی پر سرجنگل کے راستے سے جا رہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر گولی چلائ، گولیوں کی زد آ کر یاسین عالیزہی جانبحق ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ سے الٹ گئ ـ
ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں مسلسل قتل و غارتگری کی وجہ سے بلوچ عوام میں سراسیمگی پھیل گئ ہے ان تمام ڈیتھ اسکواڈز اور نامعلوم مسلح افراد کی پشت پناہی قابض ایرانی فوج پاسداران انقلاب(IRGC) کر رہی ہے ـ
واضح رہے کہ پچھلے دنوں راسک شہر کے جکیگور گاؤں میں ایک بلوچ سوختبر کی گاڑی پر آئ آر جی سی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں وہ جانبحق ہوگیا تھا ـ