شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںتمبو، مسلح افراد کی فائرنگ، 8سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور زخمی

تمبو، مسلح افراد کی فائرنگ، 8سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور زخمی

تمبو (ہمگام نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی رکشہ پر فائرنگ رکشہ میں سوار 8سالہ بچہ جاںبحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا واقعہ کے بعدملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں کچا پھاٹک کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ پرانی دشمنی کی بنا پر رکشہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 8سالہ بچہ گل بہار جانبحق ہوگیا اور رکشہ ڈرائیور محمد رفیق زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز