تربت (ہمگام نیوز )تمپ کے علاقے بالیچہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے آرگنائزر جاں بحق تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نیشنل پارٹی تمپ کے علاقے بالیچہ کے آرگنائزرمیجر محمد علی بلوچ کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کرہسپتال پہنچائی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی واقعہ کے بعد نامعلوم افرادفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی نیشنل پارٹی نے میجر محمد علی بلوچ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور 3روز کا سوگ کا اعلان کیا ہے


