تربت( ہمگام نیوز ) تمپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
حملے کے بعد پاکستانی ایف سی اہلکاروں کی جانب سے عام آبادی پر مارٹر گولہ داغے گئے، ایک گھر پر مارٹر گولہ گھیرنے کے سبب ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زرائع کے مطابق گزشتہ شپ تمپ کے علاقے پلاآباد میں پاکستانی فورسز نے ایک اسکول پر قائم کی گئی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں سے نشانہ بنایا جس سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ۔
“جبکہ حملے کے بعد قابض پاکستانی فورسز نے عام آباد پرمارٹر گولہ فائر کردیئے جس کے نتیجے میں ایک مارٹر گولہ شوکت بلوچ کے گھر پر گھیر گیا جس سے شوکت بلوچ کا بیٹھا جہانزیب شدید زخمی ہوگیا” جن کو تربت سول منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر مارٹر گولہ گھیرنے کے سبب ایک گھر کے پانچ بکریاں ہلاک ہوگئے