دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںتمپ/کوہاڈ سےقابض پاکستانی فوج نے4بلوچ فرزندجبری اغواکیئے

تمپ/کوہاڈ سےقابض پاکستانی فوج نے4بلوچ فرزندجبری اغواکیئے

تمپ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ کوہاڈ سے 2مئی 2017 کو قابض پاکستانی فورسز نے فوجی آپریشن کا آغاز کیا دوران آپریشن 4 بلوچ فرزندوں کو اغوا کیا گیا تھا۔جن کی شناخت حفیظ ولد جلال، گل شیر ولد رحیم بخش، اشرف رہائش خاران، ایاز ولد خان محمد ایاز خود ایک سپورٹس مین و کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی تها۔ یہ تینوں نوجوان عام شہری محنت مزدوری کرتے تهے۔ اشرف خاران سے غر بت کے ہاتھوں تنگ ہو کر اپنی زریعئہ معاش کے سلسلے میں تمپ میں محنت مزدوری کے کام سے گئے تھے۔ اسی علاقہ میں ان کی شادی خانہ آبادی ہوئی تھی۔جہاں انھوں نے مستقل سکنت اختیار تھا۔جبکہ قابض پاکستانی فورسز نے ظلم و جبر کا بازار گرم کرکے عام شہریوں کی غیر قانونی حراست اور جبری اغوا کاری کی سلسلہ کو بڑی تیزی اور بے رحمی سے طول دے رہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل و ہیومن رائٹس واچ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا فی الفور نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز