کیچ (ہمگام نیوز)آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے تمپ کے علاقے بالیچہ میں ایک گھر پے چھاپہ مارا ہے۔ہمگام زرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے تمپ کے علاقے بالیچہ میں حاجی عتیق کے گھر پر چھاپہ مار کر بلوچ چادر و چاردیواری کو پامال کرتے ہوۓ بلوچ خواتین اور بچون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوے گھر میں تھوڈ پھوڈ اور لوٹ مار کیا ہے۔ہمگام زرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے اس چھاپے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔