یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںتمپ لاپتہ نوجوان شاعر اور موسیقار یوسف فتح کی تشدد زدہ نعش...

تمپ لاپتہ نوجوان شاعر اور موسیقار یوسف فتح کی تشدد زدہ نعش برآمد

تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے تمپ کے رہائشی معروف نوجوان شاعر، موسیقار اور گلوکار یوسف فتح کی شدید تشدد زدہ نعش برآمد۔

ذرائع کے مطابق تین روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے انھیں اسلح کے زور پر اغوا کرلیا تھا ۔
وہ تین دن تک لاپتہ رہے اور اس دوران انہیں شدید اذیت دی گئی۔ ان کے جسم پر جلنے کے نشانات، گہرے زخم، اور چوٹ کے آثار واضح ہیں۔

بتایا جارہاہے کہ وہ اس وقت مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہوئے جب وہ اپنے معمول کے مطابق گھر واپس جا رہے تھے۔ اہلِ خانہ کسی ذاتی دشمنی سے لاعلم ہیں۔

اس افسوسناک واقعے پر فنکار برادری، ادبی حلقوں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مقتول کو ان کی شاعری، موسیقی اور بلوچ ثقافت کے فروغ کے لیے خاص مقام حاصل تھا۔ ان کی اچانک موت فنکارانہ اور ادبی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز