تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ ملانٹ سے قابض پاکستانی فوج نے جارحیت کرتے ہوئے بلوچ فرزند فیض احمد ولد جان محمد سکنہ ملانٹ کو یکم اپریل کو زبردستی حراست میں لینے کے بعد جبری طور اغوا کرکے ایف سی کیمپ کے ازیت خانوں میں منتقل کردیا۔
مزید یہ کہ مقامی سیاسی و سماجی کارکنوں نے انسانی حقوق کے بین القوامی و مقامی اداروں سے فیض احمد کی جبری گرفتاری کے خلاف آواز اٹھانے اور ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کے اپنے ہی آئین میں واضع طور درج ہے کہ کئی بھی کسی شہری پر فرد جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید میں رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی و خلاف ہے کیونکہ ریاستی آئین میں واضع طور پر درج ہیں کہ ریاست کے ہر فرد کو اپنے طور ازادانہ طریقے سے زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے۔