دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںتمپ: ملانٹ سے پاکستانی فوج نے فیض احمد بلوچ کو جبری اغواکرکے...

تمپ: ملانٹ سے پاکستانی فوج نے فیض احمد بلوچ کو جبری اغواکرکے ایف سی کیمپ کے ازیت خانوں میں منتقل کردیا

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ ملانٹ سے قابض پاکستانی فوج نے جارحیت کرتے ہوئے بلوچ فرزند فیض احمد ولد جان محمد سکنہ ملانٹ کو یکم اپریل کو زبردستی حراست میں لینے کے بعد جبری طور اغوا کرکے ایف سی کیمپ کے اذیت خانوں میں منتقل کردیا۔

مزید یہ کہ مقامی سیاسی و سماجی کارکنوں نے انسانی حقوق کے بین القوامی و مقامی اداروں سے فیض احمد کی جبری اغواء کے خلاف آواز اٹھانے اور ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کے اپنے ہی آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ کسی شہری پر فرد جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید میں رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی و خلاف ہے، کیونکہ ریاستی آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ ریاست کے ہر فرد کو اپنے طور آزادانہ طریقے سے زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز