سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںتمپ میں فورسز کی چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے...

تمپ میں فورسز کی چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں :بی ایل ایف

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے 17 اکتوبر کی شام ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں تمپ چراگ کور(ندی) میں پاکستانی آرمی کی چیک پوسٹ کے تین مورچوں پر راکٹوں و خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک تین کو زخمی کیا۔گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز