تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے گومازی میں گزشتہ شب رات 3 بجے گھر میں سوئی خاتون مسمات مریم بنت لعل جان سکنہ گومازی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا ان کو زخمی حالت میں تمپ لے جارہے تھے تاہم راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ زاتی عناد و گھریلو تنازعہ بتایا گیا۔